شاہد آفریدی کا خوف، انڈین کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

0
192
شاہد آفریدی کا خوف، انڈین کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

شاہد آفریدی کا خوف، انڈین کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز میں آج پاک انڈیا کرکٹ میچ انڈین کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی، غلط رویے اور شاہد آفریدی کے خلاف نفرت کے سبب منسوخ کر دیا گیا، بھارتی کھلاڑیوں نے محض اس بنیاد پر انکار کیا کہ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی میدان میں اتریں گے، بھارت کے پانچ کھاڑیوں نے ٹیم انتظامیہ کو صاف الفاظ میں بتایا کہ اگر شاہد آفریدی میچ کھیلیں گے تو وہ میدان میں نہیں اتریں گے۔

انکار کی یہ وجہ صرف کھیل سے نہیں بلکہ آفریدی کی شخصیت کو لے کر ہے، شاہد آفریدی آج بھی انڈین اعصاب پر سوار دکھائی دیتے ہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آفریدی ان کے دل و دماغ پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کا میدان میں اترنا ہی کھلاڑیوں کے لیے نفسیاتی دباؤ کا سبب بن گیا، آج ایک اہم مقابلہ کھیلے بغیر ہی ختم ہو گیا، ورلڈ چیمپئن شپ کے منتظمین نے ایکس پر باقاعدہ اعلان میں میچ منسوخی کی تصدیق کر کے شائقین سے معذرت کی ہے۔

Leave a reply