
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر وقار مسعود نے طویل عرصے تک مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں وفاقی سیکریٹری خزانہ کا عہدہ بھی شامل ہے۔ ان کی وفات پر سرکاری و عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔









