شام اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

0
179
شام اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

شام اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی ٹام باراک نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے، مشرقِ وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کا کہنا ہے کہ معاہدے کو اردن، ترکیہ اور ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ٹام باراک نے بدو، دروز قبائل اور اور دیگر گروپوں سے ہتھیار ڈالنے اور شامی شناخت کی تشکیل کی اپیل کی اور کہا کہ شامی عوام ہمسایوں کے ساتھ امن، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ زندگی گزاریں، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

Leave a reply