شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

0
208
شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

ہاٹ لائن نیوز : فرانس کی ایک عدالت نے کیمیائی حملوں کے الزام میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی اپیل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے حوالے سے “قانونی مسئلے کو حل کرنے” کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

یاد رہے کہ بشار الاسد پر شام میں 2013 کے کیمیائی حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Leave a reply