شارجہ: پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے یوتھ کیمل ریس جیت لی

0
87
شارجہ: پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے یوتھ کیمل ریس جیت لی

شارجہ میں ہونے والے 54 ویں شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریسنگ فیسٹیول میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے دو کلومیٹر کی کیمل ریس جیت کر گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کر لی۔
فیسٹیول میں دنیا بھرسے 50 سے زائد ممالک کےکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ احسن یاسین نے2کلومیٹر کا فاصلہ صرف اورصرف 3 منٹ اور 47 سیکنڈ میں مکمل کیا اور50 ہزاردرہم (تقریباً 38 لاکھ روپے) بھی جیتے۔
ابتداء میں احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے، لیکن ریس کے دوران انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ احسن یاسین انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہیریٹیج سینٹر دبئی میں تربیت بھی لیتے ہیں”

Leave a reply