شادی کے چند ہفتے بعد ہی دلہن کار حادثے میں ہلاک

0
204
شادی کے چند ہفتے بعد ہی دلہن کار حادثے میں ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : دل دہلا دینے والے واقعے میں 24 سالہ نوبیاہتا دلہن لاپرواہ ڈرائیور کی وجہ سے کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔ شارجہ میں ایمریٹس روڈ پر تین ہفتے قبل ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ریم ابراہیم کی حالت تشویشناک ہوگئی جس کے نتیجے میں دماغ کو کافی نقصان پہنچا اور بعد میں وہ کوما میں چلی گئی ۔

اماراتی الیکٹریکل انجینئر 31 اگست کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔حادثے سے صرف تین ہفتے قبل ریم کی شادی ہوئی تھی۔ جب یہ سانحہ پیش آیا تو اس کے خاندان اور دوست احباب اس کی نئی زندگی کا جشن منا رہے تھے۔

Leave a reply