شاداب خان کے گھر خوشی کی آمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پہلی اولاد کی صورت میں ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے اس نعمت پر شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین اور مداحوں کی جانب سے شاداب خان اور ان کے خاندان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔