سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی، چینی سفیر

0
174
سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی، چینی سفیر

سی پیک کو مزید وسعت دی جائے گی، چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان گہرے دوست ہیں، دونوں ممالک سی پیک کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، ایک سیمینار سے خطاب کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں میں معاشی تعاون کی علامت ہے اور اس سے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا، پاکستان کو اس سال 50 ہزار ہیلتھ کٹس دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے اور اس کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

Leave a reply