سی ٹی ڈی کے پی نے 8 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

0
208
سی ٹی ڈی کے پی نے 8 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا میں اس سال کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے 8 انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ مطلوب شدت پسندوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق سوات میں مارے جانے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند سلیم ربانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

مردان میں قتل ہونے والے محسن قادر کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے جبکہ عباس خان نامی شدت پسند کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے 4 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مارے جانے والے عسکریت پسندکے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

Leave a reply