
سی ٹی ڈی کی کاروائی 9 حملہ اور ہلاک
صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سی۔ ٹی۔ ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کر کے نو مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے، ترجمان سی۔ٹی۔ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا، ہلاک حملہ آور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی۔ ٹی۔ ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم عمل رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔









