
ہاٹ لائن نیوز : سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کیمطابق سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں، کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان ،فیصل آباد میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔









