
ہاٹ لائن نیوز : دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواداوراسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، مظفر گڑھ، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، ننکانہ صاحب، لودھراں، شیخوپورہ، چکوال، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کے خطرناک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد، 3 دستی بم، 32 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم،8 ڈیٹونیٹرز، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔









