
ہاٹ لائن نیوز : سی ٹی ڈی ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی نے بہادر شاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم، پرائما کارڈز، ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔