سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی ؛ لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

0
184
سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی ؛ لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کیمطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ننکانہ موٹروے انٹر چینج کی ناکہ بندی کر دی ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی۔

Leave a reply