سی ٹی ڈی نےمیانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

0
160
سی ٹی ڈی نےمیانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 8 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی اور خطرناک دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد مارے گئے جب کہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دہشت گردوں سےسیفٹی فیوز وائر، 6 دستی بم، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہواہےجب کہ فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply