
ہاٹ لائن نیوز : تربت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے پسنی روڈ پر سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے کر لاشوں کو تربت اسپتال منتقل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 4 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔









