سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی سیمی فائنل میں

0
41
سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی سیمی فائنل میں

اسلام آباد میں جاری پی ایس اے ورلڈ ٹور کے کوپر ایونٹ سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں تین جگہیں اپنے نام کر لیں۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں حمزہ خان نے مصر کے ٹاپ سیڈ کریم الحمامی کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے ہرا کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ میچ 44 منٹ جاری رہا اور اسکور 8-11، 5-11، 11-7، 10-12 رہا۔

دوسرے میچ میں نور زمان نے مصر کے یاسر شوڈی کے خلاف یکطرفہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے 0-3 سے میچ اپنے نام کیا۔ ان کے میچ کا اسکور بھی 8-11، 5-11، 11-7، 10-12 رہا۔

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ناصر اقبال نے مصر کے تھرڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اسکور 4-11، 9-11، 6-11 رہا۔

ایونٹ کے چار سیمی فائنلسٹس میں سے تین کا تعلق پاکستان سے ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ بھی ٹاپ فور میں پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

یہ چیمپئن شپ 37 ہزار ڈالر انعامی رقم پر مشتمل ہے اور پی ایس اے ورلڈ ٹور کا ایک اہم ایونٹ تصور کی جاتی ہے۔

Leave a reply