
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
جسٹس سلطان تنویر کا عوام کے ٹیکس کے پیسے سے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر سخت نوٹس ؛ جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے ، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے ، عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔
عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ، جسٹس سلطان تنویر نے حافظ اسرار الحق کی درخواست پر احکامات جاری کیے ۔
درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا ۔









