
سیکیورٹی گارڈ کی گولی سے نوجوان زخمی
کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب اناڑی سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے سبب 1 نوجوان زخمی ہوا، واقعے کی سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، ریسٹورنٹ کے باہر ضعیف گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے، گولی چلنے کے بعد شہریوں نے سیکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا، لیکن وہ خود کو بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر بھاگا، پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔









