سیکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 8 خوارج مارے گئے

0
163
سیکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 8 خوارج مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق 12 اور 13 جنوری 2024ءکو خیبرپختونخوامیں دوالگ الگ آپریشن کیےگئے۔

پہلا آپریشن ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جسکے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں چھ خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع خیبر کے جنرل ایریا وادی تیراہ میں کی گئی جس میں فورسزکےہاتھوں دوخوارج مارےگئے۔

پاک فوج کےترجمان کاکہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی غیرملکی کو ختم کرنیکے لیے صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a reply