
ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کیمطابق فائرنگ کے تبادلے میں2دہشت گرد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں سے گولیاں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔









