
ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے 5 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پوراور کوٹ اُدو میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور تمام سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج ، اس قسم کی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے لیکرپیر 14 اکتوبر تک ہوگا۔









