سیٹی بجانے پر کاجول کے غصے میں آنے کی ویڈیو وائرل

0
172
سیٹی بجانے پر کاجول کے غصے میں آنے کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار کاجول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیٹی بجانے پر ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں۔

کاجول اور رانی مکھرجی نے اپنے دیگر کزنز کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر پوجا کی جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

تقریب میں جیا بچن بھی شامل ہوئیں، انہوں نے کاجول سے ملاقات کی اور پیار اور محبت کا اظہار کرتے رہے، دونوں نے کافی دیر تک باتیں بھی کیں۔

بات چیت کے دوران پیچھے سے مسلسل سیٹی کی آواز آرہی تھی جس کی وجہ سے دونوں نے اپنی گفتگو روک دی اور اس آواز کی طرف متوجہ ہوگئے۔

کاجول کو یہ حرکت بہت نامناسب لگی۔ اداکارہ نے فوراً ساتھ کھڑے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو اشارہ کیا اور کہا کہ یہ کون ہے؟ کون سیٹی بجا رہا ہے؟ جو بھی ایسا کر رہا ہے اسکو روکیں یہ انتہائی نامناسب ہے۔

Leave a reply