
ہاٹ لائن نیوز : ڈھاکہ پریمیر لیگ کے میچ کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور محمدن اسپورٹنگ کلب کے کھلاڑی تمیم اقبال کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ واقعہ محمدن اسپورٹنگ کلب اور شائن پوکر کرکٹ کلب کےمابین ایک میچ کے دوران پیش آیا۔
ہندوستانی میڈیا کیمطابق ، تمیم کی حالت نازک تھی اور اسکو فوری طور پر طبی مدد کیلئے اسپتال لیجایا گیا۔









