سینئیر قانون دان قتل

0
191
سینئیر قانون دان قتل

سینئیر قانون دان قتل

بھمبر آزاد کشمیر میں سینئر قانون دان مرزا نواز ایڈووکیٹ کو گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ڈی۔ایس۔ پی نصیرخان نے کہا کہ نواز جرال پر فائرنگ برنالہ سے بھمبر آتے ہوئے ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے البتہ ان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایڈووکیٹ مرزا کے قتل پر آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سوگ کا اعلان کیا ہے، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں وکلاء احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply