سینئر صحافی قتل کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

0
171
سینئر صحافی قتل کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : سکھر کے سینئر صحافی شہید جان محمد مہر کے قتل کیس میں پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سکھر پولیس نے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں مزید ایک سہولت کار صفدر عرف آندل سومرو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شاہ بلوچھے میں خفیہ قاتلوں شیر محمد عرف شیرل مہر اور جمعو مہر اور دیگر ملزمان کو نقدی، راشن اور اشیائے ضروریہ فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا اور اہم افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

Leave a reply