سینئر اداکارہ پروین اکبر کا اولڈ ایج ہوم کے دورے پر اظہارِ افسردگی

0
128
سینئر اداکارہ پروین اکبر کا اولڈ ایج ہوم کے دورے پر اظہارِ افسردگی

پاکستان کی معروف اداکارہ پروین اکبر نے بتایا ہے کہ اولڈ ایج ہوم کے حالیہ دورے نے انہیں گہری ذہنی اداسی اور سوچ میں مبتلا کردیا۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بزرگ خواتین کی حالت دیکھ کر وہ کئی دن تک افسردہ رہیں۔

پروین اکبر کے مطابق انہوں نے متعدد خواتین کو اپنی اولاد کا انتظار کرتے دیکھا، کچھ کی نظریں مسلسل دروازے پر جمی تھیں جیسے انہیں اب بھی امید ہو کہ ان کے بچے انہیں لینے آجائیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک خاتون، جو بظاہر اچھی تعلیم یافتہ لگ رہی تھیں، نے مکالمے کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، لیکن بہوؤں کے لیے وہ “بوجھ” سمجھی جاتی تھیں، جبکہ بیٹیوں کے گھروں میں رہنا ممکن نہیں تھا، اسی لیے وہ اولڈ ایج ہوم میں مقیم ہیں۔

پروین اکبر کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے انہیں احساس دلایا کہ بڑھاپے میں والدین کی تنہائی اور بے بسی کس قدر تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔

Leave a reply