
ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمدعباس گل کی شادی ہوئی جسکی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بہو کیساتھ اپنےبہترین تعلقات کے بارےمیں بات کی۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میرا گھر روشن ہو گیا ہے، ایک چھوٹی سی گڑیا ہے جو گھر میں گھومتی رہتی ہے، ہم پیار کرتےہیں تو وہ بھی پیارسےجواب دیتی ہیں۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ گھر میں کوئی نیا شخص آیا ہے یا گھر میں کوئی تبدیلی آئی ہے، میں الگ محسوس کر رہی ہوں کہ مجھےبات کرنیکے لیے زاراجیسی ایک اور بیٹی ملی ہے۔









