
ہاٹ لائن نیوز : اداکار فیصل رحمان ہمیشہ سے اپنی فٹنس کے لیے مشہور رہے ہیں۔ اسکی ایک وجہ انکی فٹنس روٹین ہے جسے وہ اکثر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار نے اپنے دبلے پتلے جسم کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل رحمن ہاتھ میں موبائل پکڑے بغیر قمیض کے نیلی جینز پہنے شیشے کے سامنے کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرے ہم وطنو! میں آپ کو اپنا تازہ ترین جسم دکھانا چاہتا ہوں، آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ براہ کرم مجھے کمنٹس میں بتائیں، آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ پسند آیا؟
سینئر اداکار کی اس نیم عریاں ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرول بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔









