
ہاٹ لائن نیوز : آج پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ فورم کے صدر ارشد نسیم بٹ کی صدارت میں ” ہمالیہ ریسٹورنٹ راک ڈیل میں سینئر صحافی ٹی وی اینکر ذولفقار احمد راحت کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ارشد نسیم بٹ کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ شوکت مسلمانی ‘ ممتاز لکھاری طارق محمود مرزا ‘ معروف شاعر اشرف شاد شاہد ملک ‘ آسٹریلیا حکومت کے مشیر ڈاکٹر علی سرفراز ‘ آصف خان ‘شکیل خان ‘راجہ محمد اسلم ‘عصر ڈوگر سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں اہم افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر میوزک اور پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کے محسن ہیں ،اوورسیز کمیونٹی کو کسی بھی قسم کی تعصب کی عینک لگا کر دیکھنے والوں نے پہلے بھی غلطی کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے،حکومت کو فوری طور پر اوورسیز کمیونٹی کو ان کے حقوق دینے ہوں گے ، ذوالفقار احمد راحت نے پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ فورم کے بانی صدر ارشد نسیم بٹ کہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے لیے لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سفیر پاکستان کا خطاب دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے ذوالفقار احمد راحت کی ادب اور صحافت کے لیے خدمات کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار راحت جیسے بہادر اور جرات مند صحافی اور دانشوروں کی وجہ سے صحافت زندہ ہے ، ذوالفقار احمد راحت نے بلاشبہ ملک و قوم کے لیے لازوال خدمات سر انجام دی ہیں۔
اوورسیز کمیونٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ زوالفقار احمد راحت نے مادر ملت پر ریسرچ کتاب لکھ کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک ذوالفقار احمد راحت جیسے صحافی پاکستان میں موجود ہیں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ ذوالفقار احمد راحت پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر صحافی کمیونٹی کے لیے عظیم خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔









