سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

0
191
سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

چین کے صوبہ شانشی میں دریائے ہان پر سیلابی صورتحال کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق شانشی میں شدید بارشوں نے دریائے ہان میں سیلابی صورتحال کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہائی وے کا پل رات کے وقت گر گیا، امدادی کام جاری ہے اور اب تک پانچ گاڑیوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق 20 گاڑیاں اور 30 ​​افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ چین کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں کیونکہ شمال کا بیشتر حصہ پے در پے گرمی کی لہروں کی زد میں ہے

Leave a reply