سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

0
239
سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجا گیا امدادی سامان لے کر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

امدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے والے پمپ، اور بجلی کے جنریٹر شامل ہیں، جنہیں پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر امریکی ناظم الامور اور امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) کے کمانڈر نے پرواز کا استقبال کیا اور امدادی سامان باضابطہ طور پر پاک فوج کے حوالے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 امدادی پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔ امداد کی فراہمی کو متاثرہ علاقوں تک شفاف انداز میں پہنچانے کے لیے پاک فوج نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس مشکل وقت میں تعاون پر امریکی حکومت اور افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a reply