سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر پر بلاول بھٹو کا اظہار تشویش

0
87
سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر پر بلاول بھٹو کا اظہار تشویش

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے رابطے کے باوجود سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے گزارش کی گئی تھی کہ متاثرہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جائے، تاہم پنجاب کے کئی علاقے اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے عوام کے لیے بھی یہی درخواست دہراتے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک کو تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، اس لیے قومی سطح پر زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی ڈیموں کی مخالف نہیں، لیکن دریائے سندھ پر مجوزہ ڈیموں سے متعلق بیانات اس وقت غیر ضروری ہیں، ان پر بحث سیلاب کے بعد ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو اس سے قبل بھی متاثرہ کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Leave a reply