سیلابی پانی میں 8 افراد ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش برآمد

0
127
سیلابی پانی میں 8 افراد ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش برآمد

مظفر گڑھ کے علاقے علی پور کی تحصیل سیت پور میں سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 8 افراد لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ دیگر پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ادھر لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت کئی دیہات زیر آب آ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے تین لڑکوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

دریائے ستلج میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بہاولپور کے 98 دیہات مکمل یا جزوی طور پر زیر آب آ چکے ہیں، اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply