
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے سرکردہ ہدایتکار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی آغاز کی تصدیق کردی۔
ابراہیم علی خان کے فلمی دنیا میں قدم رکھنےکے بارے میں بہت ساری خبریں تھیں ، جسکی تصدیق آخر کار کرن جوہر نے کی۔
کرن جوہر نے اسکی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک لمبی پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے امریتا سنگھ اور سیف علی خان کیساتھ اپنے تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔
ہدایتکار نے ابراہیم کے حوالے سے بتایا کہ فلمیں انکے خون ، انکے جین میں ہیں اور یہ انکا جوش ہے۔









