
ہاٹ لائن نیوز : سیف علی خان پر حملے کی خبر سوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین کیجانب سے واقعے کی مذمت کیساتھ ساتھ اداکار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاجارہا ہے۔
ادھر سوشل میڈیا صارفین سیف علی خان پرحملے کاذمہ داربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرارہے ہیں۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر داخلہ اور حکمران جماعت بی جے پی کوشدیدتنقید کا نشانہ بنایا اور پوچھا کہ کیا وہ شہروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ کچھ لوگوں نے اداکار سیف علی خان اور انکے خاندان کو مذہب کیوجہ سے نشانہ بناتے ہوئے تبصرے کئے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سیف علی خان کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر وہ نریندر مودی سے ملے۔









