
سیالکوٹ پول میں نہاتے ہوئے 2 کزن جاں بحق
سیالکوٹ میں سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران 2 بچے پول میں ڈوب کر جاں بحق ، جاں بحق دونوں بچوں کا تعلق 1 ہی خاندان سے تھا، دس سال کا حسن اور آٹھ سالہ حنان آپس میں کزن ہیں،اطلاع ملنے پر دونوں گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، بچے گرمی کی شدّت کو کم کرنے کے لئے نہانے گئے تھے، صدر تھانہ میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، یہ افسوسناک واقعہ سوئمنگ پول کی انتظامیہ کی غفلت کے سبب پیش آیا، ایس۔ ایچ۔ او میاں عبد الرزاق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔







