سیاست دانوں کے نام سے پارک ہسپتال بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ چلینج

0
349
سیاست دانوں کے نام سے پارک ہسپتال بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ چلینج

ہاٹ لائن نیوز : نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں کے نام پر سڑکیں، سرکاری بلڈنگز اور پارکس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ،خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام سے منسوب ہسپتال کو اپنے والد کے نام میں تبدیل کر دیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں شہباز شریف، نواز شریف ،حمزہ شہباز اور غلام دستگیر وغیرہ کے نام پر متعدد سرکاری عمارتیں اور روڑز ہیں، عوامی پیسے کو ذاتی تشہیر پر استعمال نہیں کیا جاسکتا،سرکاری عمارتوں کے نام قومی ہیروز، ادب اور سائنس کی دنیا میں اعلی نام رکھنے والے افراد کے نام سے منسوب کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تمام سرکاری پارکس، عمارتوں اور ہسپتال جو سیاست دانوں کے نام سے منسوب ہے انکو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

Leave a reply