سیاحتی مقام کو 6 ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

0
270
سیاحتی مقام کو 6 ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تفریحی مقام ناران کو تمام رکاوٹیں ہٹا کر سیاحوں کیلیے کھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کے مطابق ناران جانے والی شاہراہ کو سیاحوں کیلیے کھول دیا گیا ہے جب کہ جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی ، بابو سرتاپ کو کھولنے کیلیے صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے۔

کاغان کی ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیتے ہوئےیہ کہا ہےکہ ہماری سڑک 6 ماہ بعد کھلی ہے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس وقت تمام گلیشیئرز صاف ہو گئے ہیں۔

Leave a reply