
سینئر اداکار سہیل احمد نے ایک حالیہ گفتگو میں سابق کرکٹر اور سیاستدان عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بطور کرکٹر خدمات ناقابلِ تردید ہیں اور انہیں قومی ہیرو ماننے سے کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان نے کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کو بطور سیاستدان ہیرو نہیں سمجھتے۔ سہیل احمد نے کہا کہ کسی شخصیت کی ایک شعبے میں کامیابی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر میدان میں یکساں حیثیت رکھتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر عمران خان کو پسند کرتے ہیں، لیکن سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نہ تو انہیں ہیرو قرار دے سکتے ہیں اور نہ ہی نفرت کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں۔
اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے









