سکھ فار جسٹس کی پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کی تجویز

0
37
سکھ فار جسٹس کی پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کی تجویز

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کو دھمکی آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج میں سکھوں کی بھرتی کے لیے دروازے کھولنے چاہئیں۔

تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ پر حملے کی باتیں محض خوف پھیلانے کی کوشش ہیں۔ ان کے مطابق اگر پاکستان رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کرے تو دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سکھ رضاکار پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے آمادہ ہیں۔

گرپتونت سنگھ نے تجویز دی کہ پاکستان ایک خصوصی سکھ رضاکار فہرست اور سکھوں پر مشتمل دفاعی یونٹ قائم کرے جسے خصوصاً سندھ کے خطے میں تعینات کیا جائے۔

انہوں نے بھارت میں خدمات انجام دینے والے سکھ اہلکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ضمیر کے مطابق ایسے کسی بھی اقدام کا حصہ بننے سے انکار کریں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا ہو، کیونکہ عالمی قوانین کے تحت فوجی کسی ایسی کارروائی میں جانے سے انکار کرسکتا ہے جو اس کے ضمیر کے خلاف ہو۔

Leave a reply