سکردو میں پارہ منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک کےمختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرارہے۔
سکردو میں پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 4 اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ اسلام آباد اور پشاور میں 6، لاہور 9 ،کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا ہے۔









