سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا

سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا
خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں پر ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل ڈالا، پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول سپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق سب مزدوروں کا تعلق شکارپور سے تھا، جو مزدوری کی غرض سے آئے تھے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا لیکن ٹرالر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔








