
ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کیخلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پر سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی،سپیکر سبطین خان سمیت دیگر ملزم احتساب عدالت میں پیش ہوئے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس سے بریت کیلئے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنس میں لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا
جائے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب لاہور نے ریفرنس دوبارہ دائر کیا جس میں سبطین خان پر من پسند افراد کو ٹھیکے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں،ریفرنس میں سبطین خان اور دیگر کیخلاف چینوٹ مائنز کے ٹھیکوں کے زریعے کرپشن کا الزام ہے۔









