سپین میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق اسپین کے مشرقی صوبے ویلنسیا میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق سیلاب سے کئی سڑکیں اور پل بہہ گئے، کئی افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیراعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔