سپین میں ٹرک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز: اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک کی بریک فیل ہوگئی جس کے بعد بے قابو ٹرک کھیتوں میں کھڑی 2 گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا کیمطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا وزیر آباد سے ہے۔
زخمیوں میں ارسلان، فرحان ، ارشد چیمہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔









