سپر ہائی وے کے قریب 30 سے زائد جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

ہاٹ لائن نیوز : احسن آباد سپر ہائی وے کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 35 جھونپڑیاں جل گئیں۔
ابتدائی تفصیلات کیمطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ رات کو2 بجے کے بعد پیش آیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بستر، برتن، کپڑے ،دیگر گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا اور آگ پر قابو پالیا گیا تاہم ہمارا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہےکہ ہمیں گھر، بستر اور کھانا دیا جائے۔ ہمارے بچے سردی سے کانپ رہے ہیں۔ ہم بھیک نہیں مانگتے بلکہ برتن اور کپڑے بیچتے ہیں۔









