سپریم کورٹ کےفیصلےپر ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

0
173
سپریم کورٹ کےفیصلےپر ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے نظرثانی فیصلے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا قابل اعتراض پیراگراف حذف کرنے پر قوم کو مبارکباد دی جائے۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا آج یوم تشکر منانے کا فیصلہ سنایا گیا۔

لاہور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے نظرثانی فیصلے پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نظرثانی کے فیصلے کے بعد پوری قوم میں جو بے چینی پائی جاتی تھی وہ ختم ہو گئی۔ قوم کو مبارک ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیا۔

Leave a reply