سپریم کورٹ کافیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

0
205
سپریم کورٹ کافیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔

فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا بھی ذکر کیا گیا۔ اور اب سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہونگے، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

Leave a reply