سپریم کورٹ: پہلا کیس آئینی بنچ کو بھیج دیا گیا

0
151
سپریم کورٹ: پہلا کیس آئینی بنچ کو بھیج دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : درخواستیں آئینی بنچ کی تشکیل سے قبل ہی بھیج دی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے برطرف کیے گئے سات ملازمین کی اپیلیں آئینی عدالت کو بھجوا دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بنچز سنیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ پرامن زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے، 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بنچ سنیں گے اور فیصلہ اعلیٰ بنچز کریں گے۔

Leave a reply